اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف سینٹ سے واک آؤٹ کیا، ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں پر مبینہ پولیس تشدد کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹررضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نجکاری کا غلط فیصلہ کیا، جس پر احتجاج کیا جائے گا، جس کے بعد پیپلزپارٹی، اے این پی اور مسلم لیگ ق کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی سینیٹرنسرین جلیل نے کا کہنا تھا کہ کراچی کے اطراف میں وزیرستان بن چکا ہے، ایم کیو ایم کے 10 کارکنوں کو دوران حراست تشدد سے ہلاک کیا گیا، 2 ہزار کارکن گرفتار ہیں، جرائم ڈالنے کیلئے تشدد کیا جاتا ہے، انہوں نے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔