اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ نے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث کے ہونے خلاف قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کےلیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ قرارداد مسلم لیگ ن کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ملک عبدالقیوم نے پیش کی۔
قرار داد میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے پر گہری تشویش کا اظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ مذکورہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں کو روکنے اور ان کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کےلیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ان اقدامات کے حوالے سے ایوان کو بھی آگاہ کیا جائے۔