سینیٹ الیکشن : ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم کی صدارت میں اہم اجلاس آج ہو گا

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے کمر کس لی، آج وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس ہو گا۔ شو آف ہینڈ، بیلٹ پیپرز اوپن کرنے اور آئینی ترمیم لانے سمیت تمام تجاویز پر غور ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے شور کے بعد پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے تو اتنخابات کو آکشن قرار دیدیا۔

اپوزیشن تو اپوزیشن حکومت کے اہم رہنمائوں نے بھی سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے امکانات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تدارک کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کی دوپہر پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے شو آف ہینڈ یا پھر بیلٹ پیپر اوپن کرنے اور آئینی ترمیم لانے سمیت تمام پہلوئوں پر غور کر کے حتمی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔