سینیٹ : متحدہ اور اے این پی کا واک آوٹ، چند پی پی ارکان بھی شامل

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) کراچی میں کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم اور اے این پی نے سینیٹ سے علیحدہ علیحدہ واک آوٹ کیا، پیپلزپارٹی کے چند ارکان بھی ساتھ ہولئے۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا۔ ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں جو کررہی ہے۔

اس سے جمہوریت پر داغ لگ رہا ہے، کراچی جل رہا ہے، کیا سندھ حکومت 1992 کا دور دوبارہ لانا چاہتی ہے۔ اے این پی کے حاجی عدیل نے کہا کہ سندھ پولیس نے ان کے 100 کارکنوں کو تھانوں میں بند کر دیا ہے، یہ ناانصافی ہے۔

ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی نے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ایوان سے علیحدہ علیحدہ واک آوٹ بھی کیا جس میں پیپلز پارٹی کے چند سینیٹرز نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے 45 کارکن بھی گرفتار کئے گئے ہیں، صوبائی حکومت نے امن و امان کے حوالے سے گرفتاریاں کی ہیں۔