سینیٹ: کراچی میں اربوں روپے کی اراضی پر قبضہ، قائمہ کمیٹی کا نوٹس

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس چیئرمین مولانا تنویر الحق تھانوی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔

کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کے سامنے اربوں روپے کے پلاٹ پر لینڈ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔ پی ایچ ایف حکام نے بتایا کہ چار ایکڑ رقبے پر لینڈ مافیا 34 سال سے قابض ہے۔ یہ پلاٹ ایک پارسی فیملی کا تھا، جسے بعد میں پی ایچ ایف کو دیدیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ کینٹ شفیق تنولی غیر قانونی قبضے میں ملوث ہے۔ قبضہ مافیا نےعدالت سے حکم امتناعی لیکر پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات بھی شروع کر دی ہیں۔ کمیٹی نے پی ایچ ایف کی اراضی پر قبضے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔