اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف سینیٹ میں قرارداد مذمت منظور جبکہ خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کا اقدام مسترد کر دیا گیا۔
اجلاس کی صدارت صادق سنجرانی نے کی۔قائد ایوان شبلی فراز نے قرارداد پیش کی،جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاگیا نریندر مودی کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، وہاں غیر قانونی کرفیو نافذ کیا گیا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔ اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم کا استعمال کیا جائے۔ایوان میں بحث کے دوران عبد الغفار حیدری نے کہا بہتر ہے ٹیپو سلطان کی مثال دینے والے جرات کریں، مودی نے اپنے منشور پر عملدرآمد کیا۔