سینیٹ کا اجلاس، حکومت اور اپوزیشن میں تلخ کلامی، ایم کیو ایم کا واک آٹ

Senate

Senate

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کئی معاملات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایم کیو ایم سمیت اپوزیشن جماعتیں واک آٹ کر گئیں۔ سینیٹ کے اجلاس میں آج شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی نجکاری کے حوالے سے ان کے توجہ دلا نوٹس کا جواب جان بوجھ کر نہیں دیا جا رہا، جس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ لوگوں نے پانچ سال بہت لوٹ مار کی، اب آرام سے بیٹھیں۔ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سعد رفیق اپنے الفاظ واپس لیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ ان کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نون لیگ اپنے انتخابی مہم میں کیے گئے وعدے بھول چکی ہے۔ وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ 2012 میں 381 افراد لاپتہ ہوئے،جن میں سے 93 کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ انہوں نے رحمن ملک کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار میں نہیں پھر بھی مناسب بات کرتے ہیں۔