سینیٹ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ارکان ایم کیو ایم پر برس پڑے

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کریم احمد خواجہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو توڑنے کی بات کر رہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کو نوٹس لینا چاہیے۔

پی پی رکن کے بیان پر ایم کیو ایم کے سینیٹر سراپا احتجاج بن گئے اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ نکتہ اعتراض پر عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ آج سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں ہو رہیں ہیں ہم نے مہاجروں کو زمین دی وہ ملک توڑنے کی بات کر رہے ہیں۔

وہ پہلے بھارت سے الگ ہو کر پاکستان آئے اب پاکستان کا حصہ بھی نہیں رہنا چاہتے۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری سے متعلق آئینی بل بھی سینیٹ پیش کر دیا گیا۔