پشاور (جیوڈیسک) پشاور وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی تقریب میں عدم شرکت پر عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ سیکٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔
سینیٹر زاہد خان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک سے پوچھا جائے کہ وہ کن وجوہات کی بنا پر پرچم کشائی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے اس اہم مسئلے پر پوچھا جائے۔ اگر یہ کوتاہی ان کی طرف سے ہوتی تو پتہ نہیں کیا ہوتا۔ حب الوطنی کا تقاضا یہ تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا اسلام آباد نہ جاتے اور پرچم کشائی تقریب میں شرکت کرتے۔