اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی استحقاق کمیٹی نے اجلاس سے مسلسل تیسری غیر حاضری پر سیکریٹری صنعت خیبر پختوانخوا ساجد جدون کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
سینیٹر طاہر مشہدی کی زیر صدارت سینیٹ کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری صنعت خیبر پختوانخوا ساجد جدون اپنے خلاف سینیٹر زاہد خان کی تحریک استحقاق پر تیسری بار بھی پیش نہ ہوئے۔
سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ سرکاری افسروں کا رویہ پارلیمانی کمیٹیز کے ساتھ درست نہیں، کمیٹی سول کورٹ کے اختیارات استعمال کرے ۔کمیٹی نے سول کورٹ کے اختیارات استعمال کر تے ہوئے ساجد جدون کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور آئی جی خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ ساجد جدون کی حاضری آئندہ کمیٹی اجلاس میں یقینی بنائیں۔