کراچی (جیوڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی سب کمیٹی نے سعودی کمپنی کے ساتھ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا معاہد ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔ سب کمیٹی کا اجلاس سنیٹر شاہی سید کی سربراہی میں ہوا۔
کمیٹی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ساتھ معاہدے اور کمپنی کو چھے سو پچاس میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ سینیٹر ہمایوں مندوخیل کا کہنا تھا کہ الجماعی کمپنی کے ساتھ نجکاری کا معاہدہ ختم کرکے ابراج گروپ کے ساتھ نیا معاہدہ ہونا چاہیئے تھا۔ سینیٹر شاہی سید نے متعلقہ حکام سے کے ای ایس سی کو دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی پر رپورٹ طلب کرلی۔
کمیٹی نیحکومت کو کے ای ایس سی کیساتھ نیا معاہد ہ کرنے سے روک دیا ہے۔ کمیٹی نے معاہدے کی منظوری دینے والی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلا س کی تفصیل سمیت معاہدے سے فائدے اور نقصان کی تفصیل بھی دوہفتوں میں وزارت پانی وبجلی سے طلب کر لی ہیں۔