سینیٹ میں کامیابی وزیراعظم پراعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ عثمان بزدار

 Usman Bazdar

Usman Bazdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینیٹ میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی کامیابی کو وزیراعظم پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ بولیاں لگانے والوں کو سر توڑ کوشش کے باوجود ایک بار پھر شکست ہوئی، ٹکٹ صرف عمران کا چلے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کوبری طرح مستردکر دیا گیا جب کہ نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کامیابی وزیراعظم عمران خان پراعتماد کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کامیابی پر مبارکبادکی مستحق ہیں۔

خیال رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔