اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر اعتزاز احسن کو نا اہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ طارق اسد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعتزاز احسن آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، اعتزاز احسن اسلامی تعلیمات سے بھی واقف نہیں۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کسی بھی رکن پارلیمنٹ کا اسلامی تعلیمات سے واقف ہونا ضروری ہے۔ اس لیے چیئرمین سینیٹ کو اعتزاز احسن کی نااہلی کا ریفرنس بھیجنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں چیئرمین سینیٹ اور اعتزاز احسن کو فریق بنایا گیا ہے۔