سینیٹر حاجی غلام علی نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے بزنس کمیونٹی کی جو خدمت کی وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی

پشاور(این این اے) افتخار علی ملک نائب صدر سارک چیمبر و کو چیئرمین پاکستان بزنس مین پینل زبیر علی نائب صدر ایف پی سی سی آئی حاجی فضل الٰہی ایگزیکٹیو ممبر سارک چیمبر و سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور عاطف اکرام چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹیل آفس اسلام آباد و سینئر نائب صدر پاکستان و ناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان کھا۔

میں آصف علی زرداری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اورانجینئر شوکت اللہ خان گورنر خیبرپختونخوا کا سینیٹر حاجی غلام علی کو ایف پی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی شاندار خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے قومی نشان ستارئہ امتیاز نوازنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سینیٹر حاجی غلام علی کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر حاجی غلام علی نے بحیثیت ایف پی سی سی آئی کے صدر پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی اندرون و بیرون ملک مشکلات کے خاتمے کیلئے تاریخی کردار ادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کی بزنس کمیونٹی اورعوام کے دلوں میں ان کیلئے محبت پائی جاتی ہے جس کا واضح ثبوت صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے ستارئہ امتیاز سے نوازنا ہے۔

انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسلامک چیمبرکے نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی ملک کی بزنس کمیونٹی کی تجارتی مشکلات کے خاتمے کیساتھ ساتھ خیبرپختونخوا و قبائلی علاقوں کی صنعتی و تجارتی ترقی بیروزگاری کے خاتمے سمیت بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے خاتمے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر حاجی غلام علی نے بحیثیت صدر ایف پی سی سی آئی وسطی ایشیاء ممالک کیساتھ بزنس کمیونٹی کے نہ صرف اچھے تعلقات قائم کیے۔

بلکہ ان ممالک کیساتھ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے ملنے والا قومی نشان ستارئہ امتیاز پورے ملک کی بزنس کمیونٹی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے جس پر ہم حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔