سنیٹر امام الدین شوقین کی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں۔ کنور آصف اقبال

BIRTISH SPORTS PAKISTAN

BIRTISH SPORTS PAKISTAN

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) امام الدین شوقین کی کھیلوں کے لئے خدمات اور ذاتی دلچسپی قابل ستائش ہیں صحت مند معاشرے کے قیام اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے ٹنڈو آدم اسپورٹس کمپلیکس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار برٹس اسپورٹس پاکستان کے چیئر مین کنور آصف اقبال نے ٹنڈو آدم اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت،نیشنل والی بال کوچ و ریفری شہباز باجوہ ،سید ذوہیب حسن DPE،معروف اسپورٹس آرگنائزر عبدالرشید آرائیں ،عمر علی اور زبیر ملک بھی موجود تھے ،اس موقع پر کنور آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت کم شخصیت ایسی ہیں جو کھیل کی اہمیت سے واقف ہیں ٹنڈو آدم کے عوام خصوصاً نوجوان خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس سنیٹر امام الدین شوقین جیسی شخصیت ان کے درمیان موجود ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرعبدالرحیم راجپوت نے ملک ذوالفقار روشن اور روشن فیملی کی جانب سے برٹس اسپورٹس کے زیر اہتمام چوتھے آل سندھ فٹ سال سپر لیگ برائے خواتین کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر وفد میں شامل نیشنل فٹ سال کوچ شاہد ولی ،غلام شبیر مشوری اور ذوالفقار کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا آخر میں کنور آصف اقبال کی کھیلوں کے حوالے سے سندھ بھر میں خواتین کے مقابلے منعقد کروانے پر خدمات کو سراہتے ہوئے شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔