سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کے استعفوں کو ڈرامہ قرار دیدیا

Zahid Khan

Zahid Khan

لاہور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف گزشتہ دو ماہ سے استعفوں کا ڈرامہ کر رہی ہے اور اس ڈرامے کے ہدایت کار جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔

سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ یہ سب تحریک انصاف کے اراکین مستعفی ہوں گے اور نہ ہی اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفے منظور کریں گے ۔ تحریک انصاف والے پرانی تنخواہوں پر ہی کام کریں گے۔