ایران : خاتون کونسلر جاذبِ نظر اور پرکشش ہونے کی بنا پر نا اہل قرار

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) تہران کبھی انسان کی کوئی خوبی اسی کے خلاف چلی جاتی ہے، ایسا ہی کچہ ایران میں بھی ہوا ہے جہاں ایک خاتون کونسلر کو جاذب نظر اور پرکشش ہونے کی بنا پر نااہل قرار دے دیا گیا نینا سیاہکالی مرادی تاریخی شہر قزوین کی سٹی کونسل کی کونسلر منتخب ہوئی تھیں لیکن قدامت پسندوں نے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دلوا دیا ہے۔ ستائیس سالہ نینا مرادی نے بلدیاتی انتخابات میں دس ہزار سے زیادہ ووٹ لیے اور ایک سو تریسٹھ امیدواروں میں وہ چودھویں نمبر پر آئیں۔ لیکن قدامت پسندوں نے نینا مرادی کی اشتہاری مہم کے پوسٹرز کو ‘بیہودہ’ قرار دیا۔

اور نینا کی نااہلی کا مطالبہ شروع کر دیا۔ مذہبی گروپوں کے اتحاد نے گورنر قزوین کے نام خط میں مرادی کے پوسٹروں کی مذمت کی، ایرانی عدلیہ اور انٹیلی جنس نے بطور امیدوار نینا کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انتخاب لڑنے کی اجازت دی تھی نینا کی جانب سیاس شکایت کو چیلنج کیا گیا تھا لیکن حکام نے نینا مرادی کو اسلامی اقدار کی پاسداری نہ کرنے کی بنا پر نااہل قرار دے دیا ہے۔