ملکہ کی خبریں 17/07/2015

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) سنیئر صحافی عبدالغفور مرزا کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کے راہنما سید فرحت عباس شاہ آف ٹبہ بوٹے شاہ کا پرتکلف افطار ڈنر دوست احباب نے بھی شرکت کی تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پریس کلب گلیانہ عبدالغفورمرزا کے اعزاز میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کے دست راست اور نصیرہ کی معروف سیاسی شخصیت مسلم لیگ ن کے راہنما سید فرحت عباس شاہ آف ٹبہ بوٹے شاہ نے اپنے ڈیرہ حسیب پیلس میں پرتکلف افطار ڈنر دیا جس میں صحافی عزیزالرحمان مجاہد،سید فداحسین شاہ آف آرمی پبلک سکول، سید محمد شاہ آف حسام رسولپور، صاحبزادہ پیر سید حمادالحسن شاہ آف ڈھل شریفسمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پہ سیدحت عباس شاہ آف ٹبہ بوٹے شاہ نے کہا کہ عبدالغفورمرزا علاقے کے سنیئر اور سب سے پہلے صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کے بلیک میلنگ اور زرد صحافت کی بجائے محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالا ہے۔ہم ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں عنقریب ایک تقریب کا انعقاد بھی کریں گے۔
َ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ ( عمر فارو ق اعوا ن سے )جماعت اسلامی پاکستان کی یوتھ ونگ شباب پاکستان کے مرکزی صدر زبیراحمد گوندل نے کہا ہے کہ شباب پاکستان ملک کے ساڑھے چار کروڑ نوجوانوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کانام ہے انہوں نے کہا کہ ان ساڑھے چار کروڑ نوجوانوں میں تین کروڑ پڑھے لکھے نوجوان ہیں لیکن اپنی منزل اور مقصدزندگی سے نا آشنا ہیں شباب پاکستان نوجوانوں میں محبت، خدمت جرات اور ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ دینے کا نصب العین لے کر میدان میں اتری ہے وہ گزشتہ روزجامعہ فیض الاسلام ڈنگہ میں نوجوانوں کے اعزاز میں افطارڈنر کی ایک بڑی تقریب کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ شباب پاکستان نے اس سال کو کھیلو ں کا سال قراردیا ہے ہم گائوں، یونین کونسل، شہر ، تحصیل اور اضلاع کی سطح پہ نوجوانوں کے لئے کھیل کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔تھانے کچہری کے مسائل حل کروانے کے لئے نوجوانوں کو خود کھڑا کریں گے۔ہم ملک بھر کے نوجوانوں کو اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے لئے متحداور منظم کریں گے ہم شباب مددگار پروگرام کے تحت ہر زون میں 100سے 200نوجوانون کے دستے بنائیںگے جو ایک فون کال پہ شباب پاکستان کی جیکٹیں پہنے فوری اکٹھے ہوجائیں اور ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں خدمت کا فریضہ سرانجام دیں۔زبیر احمد گوندل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات میںہم ہر یونین کونسل کی سطح یوتھ کونسلر کی سیٹ پہ شباب کے ساتھیوں کو آگے لائیں ۔انہوںنے کہا کہ ہم کیکر کا درخت لگاتے ہیں اور پھر ساری قوم مصلے ڈال کر بیٹھ کے دعائیں مانگنا شروع کردیتی ہے کہ یااللہ اس پہ آم لگا دے۔ہمارے پاس مواقع آتے ہیں اپنی قسمت کو بدلنے کے لیکن ہم اس وقت نیک اور صالح لوگوں کو آگے لانے کی بجائے لٹیروں،غنڈوں اور مجرموں کوقوم کی بھاگ دوڑ دے دیتے ہیں۔زبیر احمد گوندل نے کہا کہ قرآن غیرت کا مہینہ ہے اس مہنیے میں ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہم حق و باطل میں فرق کرنا سیکھیں قرآن ہمیں توحید کا درس دیتا ہے اور توحید عشق مصطفی ۖ پہ آمادہ کرتی ہے توحید سے ہم مواحد اور عاشق رسول ۖ بنتے ہیں اور اگر ہماری توحید اور عشق مصطفیٰ ہمیں اللہ کے راستے پہ جدوجہد کرنے پہ نہیں اکساتے تو ہمیں سوچنا ہوگا ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا ہمارے ملک میں فیصلے اللہ اور اس کے رسول ۖ کے احکامات کے مطابق ہوتے ہیں یا انگریزکے بنائے ہوئے گھسے پٹے قانون کے تحت ہوتے ہیں ہمارے ملک کا نطام معشیت اسلامی ہے یا سود پہ چل رہا ہے جیسے نماز فرض ہے روزہ فرض ہے بالکل ایسے ہی ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کرنا اور اس کے نفاذ کی جدوجہد کرنا بھی ہم پہ فرض ہے ہمیں دورنگی اور منافقت چھوڑنا ہوگی میں نماز پڑھوں روزے رکھوں اور دوسری طرفپورا نظام اللہ کی بغاوت پہ کھڑا ہوتو یہ منافقت اور دورنگی ہی تو ہے ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی مسئلوں میں قرآن و سنت ہی سے راہنما ئی لینا ہوگی پھر ہی ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور سکتی ہیںافطار ڈنر کے پروگرام میں شباب ملی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد اجمل ،ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ممتاز ماہرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود ثاقب،مقامی قائدین جماعت اسلامی ضیاء اللہ شاہین، محمد عارف خان اور حکیم رفاقت علی سمیت علاقے بھر سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی پروگرام کا اختتام ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ممتاز ماہرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود ثاقب کی دعا سے ہوا۔