مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر صحافی سعید احمد بھٹی انٹرنیشنل میڈیا فورم (پنجاب) کے صدر منتخب، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اورصحافیوں کی طرف سے مبارکباد۔
تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی سعید احمد بھٹی کو انٹرنیشنل میڈیا فورم (پنجاب) کا صدر، چوہدری عثمان علی کو نائب صدر ، محمد سلیم فرخ ایڈووکیٹ کو سنیئر ممبر لیگل سیل ، چوہدری وقاص علی کو ضلعی صدر قصور اور چوہدری رمضان کو ضلعی نائب صدر قصور بننے پرپریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) ، یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن ، ویلکن یوتھ ونگ مصطفی آبادکے نمائندوں، ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمد خاں، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود،اور ان کو در پیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، نو منتخب صدر پنجاب سعید احمد بھٹی نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کریں گے اور مختلف ممالک اور پاکستان کے صحافیوں کی مشترکہ ورکشاپیں بھی کروائیں گے۔
ہماری تنظیم کا حصہ بننے والے بیرونی ممالک کے صحافی پاکستان اور پاکستان کے صحافی بیرونی دورے کرکے عالمی سطح پر ہونے والی صحافیوں تبدیلیوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے اور اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو مستفید کریں گے، دنیا بھر کے صحافیوں کے تحفظ کیلئے ایک تحریک چلائیں گے اور پاکستان کے صحافیوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں گے جو امریکہ، یورپ ودیگر ترقی یافتہ ممالک کے صحافیوں کو حاصل ہیں، ہم 12ممالک سے اپنی تنظیم سازی مہم کا آغاز کر چکے ہیں، اسے جلد ہی دیگر ممالک تک بھی پھیلائیں گے۔