سنیئر صحافی بابا علیم شکیل کی زیر صدارت پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کا اہم اجلاس

Meeting

Meeting

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر صحافی بابا علیم شکیل کی زیر صدارت پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کا اہم اجلاس،تمام اختلافات ختم کرکے بغیر کسی عہدے کے مل کر چلیں گے ، ممبران و عہدیداران کا اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا اہم اجلاس سنیئر صحافی بابا علیم شکیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شریک محمد عمران سلفی، شاہد عمر، سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، ارشد علی جوئیہ، حافظ محمد طاہر اقبال، ارشد علی شامہ، محمد اکمل کھوکھر، رانا عرفان، رانا توقیر احمد، آصف امین، طاہر میو، زرار علی، چوہدری اشتیاق احمد، منیر احمد بھٹی، چوہدری عثمان علی، چوہدری رمضان ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام صحافیوں کے باہمی اختلافات کو ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر کام کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں شریک صحافیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے فائنل کیا گیا کہ تمام صحافی بابا علیم شکیل اور محمد عمران سلفی کی زیر قیادت متحد ہوکر کام کریں گے اور یکم جنوری کو باہمی مشاورت سے دیگر عہدیداران کا اعلان کیا جائے گا، دونوں گروپوں کے اتحاد کافیصلہ آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126