کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اردو سمیت مختلف زبانوں پر عبور رکھنے والے سینئر صحافی اور اردو روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر اطہر علی ہاشمی آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
74 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے اطہر علی ہاشمی طویل عرصے سے عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھے۔
ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے کی۔
اطہر علی ہاشمی کی نمازجنازہ بعد نمازظہر جامع مسجد شہبازگلستان جوہربلاک 12 میں اداکی جائیگی۔
اطہر علی ہاشمی روزنامہ جسارت کیچیف ایڈیٹر تھے۔ انہوں نے زندگی کے44برس شعبہ صحافت میں صرف کیے۔ ان کی نہ صرف اردو زبان بلکہ عربی، فارسی، ہندی اور سنسکرت پر مضبوط گرفت تھی۔
زبان کی اصلاح کیحوالے سے ان کا ہفتہ وار کالم ” خبر لیجییزباں بگڑی ” کے عنوان سے انتہائی مقبول تھا۔ ان کے کالمز کئی ممالک کیاخبارات شائع ہوتے رہے ہیں۔
وہ جدہ سے شائع ہونے والے پہلے اردو اخبار “اردو نیوز” کے بانیوں میں شامل تھے۔
اطہر علی ہاشمی نے سوگوران میں تین بیٹے اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔