سنیئر صحافی چوہدری اسماعیل جاوید کے خلاف جوٹھا و بے بنیاد مقدمہ خارج کیا جائے

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تھانہ الہ آباد کے سنیئر صحافی چوہدری اسماعیل جاوید کے خلاف جوٹھا و بے بنیاد مقدمہ خارج کیا جائے، وزیر اعلی پنجاب و آئی جی پنجاب معاملے کی انکوائری کروا کر جوٹھا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کریں، صحافیوں پر جوٹھے مقدمات انہیں حق اور سچ لکھنے سے روکنے کی ناکام کوشش ہے ، ان خیالات کا اظہار محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد نے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی شیخوپورہ و ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ الہ آباد کے سنیئر صحافی چوہدری اسماعیل جاوید کے خلاف جوٹھا و بے بنیاد مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے اسے فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے سے روکنے کیلئے انتظامیہ کے اوچھے ہتکنڈے پرانی باتیں ہیں، انتظامیہ نہ تو پہلے صحافیوں کو دبا سکی ہے اور نہ ہی آئندہ دبا سکے گی، جوٹھے مقدمات ہمیں پولیس کی رشوت ستانیوں سے پردہ اٹھانے سے نہیں روک سکتے، ایسے اوچھے ہتکنڈے ہمارا حوصلہ مزید بلند کر دیتے ہیں، انتظامیہ صحافیوں کے خلاف جوٹھے مقدمات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے، آئی جی پنجاب پولیس کو پابند کریں کہ کسی بھی صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے پہلے ڈی پی اوز خود تفتیش کریں ،اور حقائق کے مطابق کاروائی کی جائے ، اگر انتظامیہ نے آئندہ صحافیوں کے خلاف جوٹھے مقدمات کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کئے تو بھر پور احتجاج کریں گے، اجلاس میں شاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جوٹھا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔