لاہور (جیوڈیسک) معروف سینئر صحافی اور نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر ان چیف مجید نظامی لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ پچھلے تین ہفتوں سے دل کی تکلیف کے باعث یہاں ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ہسپتال ذرائع نے جمعرات کو بتایا تھا کہ مجید نظامی کو سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ونٹیلیٹر پر ڈال دیا گیا۔ تاہم، نظامی کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔
تین، اپریل 1928 میں پیدا ہونے والے نظامی کی نماز جنازہ آج صبح نو بجے لاہور کے باغ جناح میں ادا کی جائیگی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسن نے مجید نظامی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔