مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر صحافی خوشنود علی خان کے خلاف ایف بی آر کی من گھڑت کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے اوچھے ہتکنڈے خوشنود علی خان کو کرپشن بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتے، خوشنود علی خان صحافی برادری کا فخر ہیں، اوچھے ہتکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب مصطفی آباد(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے مذمت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشنود علی خان عرصہ داراز سے مختلف محکموں کی کرپشن بے نقاب کرتے آئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا، زبیر احمد بھٹی مختلف محکموں کی کرپشن بے نقاب کرنے والے صحافیوں میں خوشنود علی خان کا نمبر پہلا ہے جس کی وجہ سے انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا،اگر انہیں نادہندہ قرار دینے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے، اجلاس میںشاہد عمر، سید اسرار احمد زیدی شاہ، بابا طارق مقبول، سعید احمد بھٹی ،ڈاکٹر اسلم انصاری، ارشد علی شامی، منیر احمد بھٹی، عبدالقیوم،محمد اکمل کھوکھر، ڈاکٹر رحمت علی ، محمد سعید، محمد جمیل سندھو،قیصر عباس، عمر حیات خاں،حافظ طاہر اقبال، چوہدری منظور احمد، سردار ہارون اقبال، ارشد علی جوئیہ،عبدالمنان سلفی، رانا توقیر احمد، عبدالرحمان، عبدالقادر، محمد راشد مہناس، چوہدری ہاشم علی،چوہدری اصغر علی ودیگر صحافیوں نے شرکت کی اور خوشنود علی خان سے اظہار یکجہتی کیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس، صدارت محمد عمران سلفی نے کی، مقامی صحافی ارشد علی جوئیہ کی قریبی عزیزہ کے انتقال پر اظہار افسوس و دعائے مغفرت، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مقامی صحافی ارشد علی جوئیہ کی قریبی عزیزہ کے انتقال پر شاہد عمر، سید اسرار احمد زیدی شاہ، بابا طارق مقبول، سعید احمد بھٹی ،ڈاکٹر اسلم انصاری، ارشد علی شامی، منیر احمد بھٹی، عبدالقیوم،محمد اکمل کھوکھر، ڈاکٹر رحمت علی ، محمد سعید، محمد جمیل سندھو،قیصر عباس، عمر حیات خاں،حافظ طاہر اقبال، چوہدری منظور احمد، سردار ہارون اقبال،عبدالمنان سلفی، رانا توقیر احمد، عبدالرحمان، عبدالقادر، محمد راشد مہناس، چوہدری ہاشم علی،چوہدری اصغر علی ودیگر صحافیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126