سینئر صحافی رانا غلام سرور بابر پر قاتلانہ حملہ

رجانہ : سینئر صحافی رانا غلام سرور بابر پر قاتلانہ حملہ بعدازاں غنڈہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ رجانہ کا صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ اومعطل رانامحمد یار نئے ایس ایچ او تھانہ رجانہ تعینات رجانہ کے سیاسی سماجی صحافتی حلقوں کا ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے فیصلہ پر خراج تحسین تفصیل کے مطابق ظفر اقبال انسپکٹر جوکہ ایس ایچ او تھانہ رجانہ تعینات تھا۔

جس نے اپنی تعیناتی کے دوران ٹائوٹ مافیا اور جواء کے عادی افراد کی سرپرستی سمیت تھانہ رجانہ میں کھلے عام کرپشن اور لوٹ مار کابازا رگرم کررکھا تھا صحافیوںنے انسپکٹر ظفر اقبال کی کرپشن لوٹ مار کی نشاندہی تھانہ رجانہ کے اندر لگائی گئی کھلی کچہری میںبھی کی تھی انسپکٹر ظفر اقبال کی ایما ء پر جواء مافیا نے سینئر صحافی پر محض اس شبہ میں حملہ کیا۔

انہوںنے جواء کی مخبری کر کے 80 سے زائد جواری ڈی ایس پی کے ذریعے موقع سے پکڑائے اس پاداش میں سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ کرکے سینئر صحافی کو سخت مضروب کرنا اور بجائے ان پیشہ ور مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کیا جاتا قانون انصاف کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سینئر صحافی رانا غلام سرور بابر اور اس کے بیٹے اور بھائیوں کے خلاف فائرنگ کرنے اور نقدی چوری کرنے کا مقدمہ درج کرکے قانون کا سرعام مذاق اڑایا گیا ڈی پی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جب واقعہ کا علم ہوا۔

انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈکوآرٹر کو انکوائری افسر مقررکرکے حقائق معلوم کئے تو پریس کلب رجانہ (رجسٹرڈ) کے جنرل سیکرٹری رانا غلام سرور بابرپر غنڈہ عناصر عدیل، بلال، ربیل مبارک، انور علی اور ابرار علی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا غلام سرور اور ان کے بیٹے اور بھائیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ ثابت ہو گیا علاوہ ازیں جواء مافیا کی سرپرستی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی انسپکٹر ظفراقبال کی سرپرستی بھی ثابت ہو گئی۔

جس پر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے فی الفور انسپکٹر ظفر اقبال کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا اس کی جگہ رانامحمد یار کو ایس ایچ اوتھانہ رجانہ تعینات کر دیا ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے فیصلہ پر رجانہ کی سیاسی سماجی صحافتی شخصیات نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسپکٹرظفر اقبال کو محکمہ پولیس کے بدنما داغ قرار دیا۔