ترنول (راجہ اصغر جہاں) سینئر صحافی ترنول پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات حافظ عتیق الرحمن کی تقریب نکاح و ولیمہ ترنول کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ جس میںاہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔دلھا و دلھن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکباد دی گئی۔ امام و خطیب ایوان صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر اکرام الحق الازہری نے نکاح کاخطبہ ارشاد فرمایا اور عالم اسلام کے معروف مذہبی سکالر و مفکر علامہ سید سلمان حسینی ندوی نے بذریعہ ویڈیوخطاب میں فضیلت نکاح اور خطبہ نکاح کی توضیح و تشریح فرماتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو تخلیق کیا اور اس کی بشری ضروریات کی تکمیل کیلئے میاں بیوی کے رشتہ کی طرح ڈالی اور سب سے پہلے انسان مرد حضرت آدم کو تخلیق فرمانے کے بعد انکی دائیں پسلی سے حضرت حوا کو پید فرمایا اور ان دونوں سے نسل انسانی کا آغاز ہوا۔اسلام انسان کو دنیاکے ہر موڑ میں اطمینان و راحت البالی کیلئے جائز ذرائع کے استعمال کرنے کا حکم دیا گیا اور حضور اکرمۖ تقریب نکاح کے موقع پر تین آیات کریمہ تلاوت فرمایا کرتے تھے جن میں تخلیق انسانی کا تذکرہ بیان کرکے بشر کی اصل حقیقت کو بیان کردیا گیا ہے کہ انسان اپنی اساس کو دنیا کی رنگارنگی میںمشغول ہوکر فروگذاشت نہ کربیٹھے اور اسی طرح دوسری آیت میں حق وسچ کہنے کی تلقین کی گئی کہ نکاح میں دوافراد ہی نہیں بلکہ دوخاندان جڑتے ہیں تو ایسے میں لازم ہے کہ دونوں خاندان زندگی کے کسی بھی مرحلہ میں بددیانتی و غلط بیانی اور جھوٹ سے اجتناب و احتراز کیا جائے کیونکہ ایسانہ کرنے کی مضمرات ہیں اور رشتے بھی قائم ودائم نہیں رہ سکتے۔تیسری آیت کریمہ میں تلقین کی گئی کہ خوشی و مسرت کے عالم میں اصلی و بقاکی زندگی کے تصور کو ذہن سے محو نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہرلمحہ و ہر آن اور ہرگھڑی اللہ تعالیٰ کا استحضار و خشیت کو پیش نظر رکھے اوردنیاسے خاتمہ ایمان و سلامتی کے ساتھ ہونا چاہیے ۔ڈاکٹر اکرام الحق الازہری نے کہا کہ نبی اکرمۖ نے مسلمانوں کو شادی کا حکم دیا اور اس کو اپنی سنت قرار دیا اور آپۖ نے فرمایا کہ نکاح چار امور کو پیش نظر رکھ کر کیا جانا چاہیے کہ اس کی مالی و اقتصادی کیفیت کو جانا جائے،خاندانی پس منظر کو دیکھا جائے ،خوبصورتی کو پرکھ کر اور دینی و اخلاقی کیفیت کو جان کر بہتر شادی و نکاح وہ ہے جس میں دین کو بنیادی حیثیت دی جائے۔حافظ عتیق الرحمن کی شادی کی تقریب میں اسلام آباد کے سینئر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی جن میں مسلم لیگ ن NA-52کے رہنما چوہدری واجد ایوب،ترنول کی معروف سماجی شخصیت چوہدری امجد ایوب،چیئرمین یوسی جھنگی سیداں حاجی گلفراز خان،چیئرمین یوسی ترنول ملک محمد رضوان،ترنول کی سماجی و کاروباری شخصیت ملک غلام صمدانی،امیر جماعت اسلامی وامیدوار NA-52زبیر فاروق خان،یوسی جھنگی سیداںکے مسلم لیگی رہنماحاجی بابر بٹ،عباسیہ ویلفیئر فائونڈیشن پاکستان کے صدر راجہ جان عباسی،جنرل کونسلر محمد ابرار عباسی ،پی ٹی آئی کے رہنما عامر مغل ،ملک محمد امتیاز،امیر جمعیت اہلسنت والجماعت اسلام آبادقاری سید عمرفاروق شاہ،جماعت اسلامی کے رہنما حاجی فضل رازق ،محمد سہیل،روزنامہ میٹروواچ کے ڈپٹی ایڈیٹر زین فاروق ملک ،سب ایڈیٹر سجاد ترین،کمپیوٹر آپریٹر خلیل الرحمن اعوان،صدرپی ایف یوجے (دستور)اورروزنامہ نوائے وقت کے چیف رپورٹر حاجی محمد نواز رضا،سینئر نیوز ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت ،دعوت فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین محمد الیاس ڈار،سیاسی و سماجی شخصیات میں سے کرم خان،محمد اعجاز عباسی، قاضی سجاول،گوہر رحمان عباسی ،ملک ابرار،ترنول پریس کلب کے عہدیدران چیئرمین محمد اسحاق عباسی، صدر اظہر حسین قاضی، سرپرست سرفراز گجر،سینئرنائب صدر یٰسین بلوچ،ایڈیشنل سیکرٹری شوکت محمود ،روزنامہ کرک ٹائمزکے کرائم رپورٹر واصف یار علی،مظفر نیازی ،رانا عرفان ،دلھاو دلھن کے اعزا و اقارب میں سے عبدالحلیم گورچانی، محمد ابوبکر حسن،خلیل الرحمن بزدار،حاجی محمد جہانگیر ،محمد قاسم قاضی ،رشید احمد،محمد ازرم، محمد حنیف ،محمد شاہد، غلام فرید ودیگر نے شرکت کی ۔تقریب میں دلھاودلھن کیلئے دنیاو آخرت کی خیر و فلاح کی دعاکے ساتھ نیک و صالح ذریت و اولاد کی بھی دعاکی گئی اور خاندانوں میںاسلامی اصولوں کے عین مطابق محبت و الفت کی بھی دعا کی گئی۔