کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی غریبوں اور بیوگان کیلئے جس محنت اور دیانتداری کے ساتھ کام کر رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ اللہ تعالیٰ سرپرست حاجی انور ظفر اور صدر ملک محمد اسماعیل کھوکھر کو مزید توفیق عطا فرمائے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران نے بطور مہمان خصوصی گزشتہ روز التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے 120 مستحق افراد میں 2 ہزار روپے ماہانہ کی 14 ویں قسط کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، صدر التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، حاجی صفدر علی خان سیہڑ نے بھی 2 ہزار روپے کی ماہانہ قسط مستحق افراد میں تقسیم کی۔ مہمان خصوصی طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ ضلع لیہ میں التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی نے شفافیت کے تحت میرٹ پر بیوگان ، ناداروں اور مستحق افراد کا چنائو کر کے ان کو امداد کی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی میں حصہ لیں۔ تاکہ اس کام ک مزید آگے بڑھائے جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سینئر صحافی و صدر مرکزی انجمن تاجران کروڑ طارق محمود پہاڑ، زاہد محمود، خالد محمود محمد احمد کے والد رشید احمد بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی، سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ، پیر آف سواگ شریف صاحبزادہ وسیم الحسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حافظ محمد اسحاق سردار اسلم ارشد خان ایڈووکیٹ ، سردار ہیبت علی خان ڈپٹی سیکریٹری ، سردار مصطفی خان اسسٹنٹ کمشنر ، حاجی مختیار حسین ، مہر احسان اللہ کلاسرہ ، شیخ امین گڈو ، ڈاکٹر احسان الٰہی ، رانا محمد آصف ، ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، محمود عثمانی ، چوہدری ذوالفقار علی گجر سابق تحصیل ناظم ، عیسیٰ خان ، مولانا عبدالرحمن رحمانی ، چوہدری سرور گجر سابق ناظم ، ایاز خان ، چوہدری اطہر مقبول ، چوہدری ذوالفقار علی سابق کونسلر ، ملک ابرا بھمب ، شیخ محمد ایوب ، حاجی فضل حسین ، شیخ احسان اللہ ، حاجی محمد فاروق سمیت صحافیوں ، وکلاء ، ڈاکٹروں اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم رشید احمد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ساڑھے 8 بجے جامعہ سعیدیہ میں ادا کی جائے گی۔