کراچی (جیوڈیسک) کراچی پریس کلب میں قائم جمہور کیمپ میں شرکاء نے آج بھی یہی سوال کیا کہ مختلف شہروں میں پانچ ماہ سے جیو نیوز کو کیوں بند کیا گیا ہے۔
آئین کی بالادستی ، جمہوریت کے استحکام اور آزادی اظہار کے تحفظ کے لئے سماجی تنظیمیں ، سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی کے نمایندے یکجا ہیں۔ کراچی پریس کلب میں قائم جمہور کیمپ میں سب کے سوال مشترکا ہیں کہ جیو نیوز کیوں بند ہے۔
کس کی ایماء پر بند ہے؟ اور میڈیا پر قدغن کہاں کی جمہوریت ہے؟ شرکاء نے کہا کہ جیو نیوز پر حملے اور کیبل آپریٹرز کی ہٹ دھر می کسی طور قبول نہیں۔ جمہور کیمپ کے شرکاء نے سوال کیا کہ سچ کہنا اور سچ لکھنا کہاں کا جرم ہے ؟جس کی سزا جیو نیوز کو 5 ماہ سے دی جارہی ہے۔