6مارچ کو شہید عبداللہ مراد کی برسی پر جلسہ عام پیپلز پارٹی بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر نظریاتی جیالے نذر کامریڈ ،قادر بخش کلمتی اور عبدالصمد کلمتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 6مارچ کو شہید عبداللہ مراد ،شہید حمل بلوچ کی 13ویں اور شہید ناصر بلوچ کی33ویں کی برسی پر ضلع ملیر میں عوامی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا جائیگا۔

رہنمائوں نے کہاکہ جام گوٹھ میںبرسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام شہید عبداللہ مراد اور ناصر بلوچ سے عقیدت اور ان کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شہر کراچی کی عوام بھر پور شرکت کریں گے۔

رہنمائوں نے کہاکہ شہید عبداللہ مراد ،شہید حمل بلوچ اور شہید ناصر بلوچ ملیر کے ہیرو ہیں ان کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔

رہنمائوں نے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہیدوں کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بھٹو ازم کے لئے جدو جہد جاری رکھا جائیگا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری