سینئر وکیل کوثر ثقلین کے قتل کیخلاف کراچی میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں وکلا نے کوثر ثقلین ایڈوکیٹ اور ان کے دو بیٹوں کے قتل کے سوگ میں ہڑتال کر دی،عدالتیں بند ہونے سے سائیلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ ہائی کے سینئر وکیل کوثر ثقلین ایڈوکیٹ اور ان کے دو بیٹوں کے قتل کے سوگ میں وکلا نے ہڑتال کر دی۔

جس کے باعث سٹی کورٹ ، ملیر کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں کام بند ہو گیا۔وکلا نے سٹی کورٹ کے تمام گیٹ کو تالے لگا دئیے۔ججز،عدالتی عملے اور وکلا کے علاوہ کسی کو سٹی کورٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ جیلوں سے زیر سماعت مقدمات کے قیدیوں کو عدالت نہیں لایا گیا۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائیلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔