ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پروگریسیو لائرز فورم کے نامزد امیدوار برائے جنرل سیکرٹری یاسر عرفان گجر نے کہا ہے کہ ہمیں بار کے سینئیر وکلاء اور خواتین کی مکمل حمائت حاصل ہے۔
پروگریسیو لائرز فورم نے پہلے بھی ٹیسکلا بار کے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے بلا تفریق کام کیا جس کا بین ثبوت حالیہ بار روم کے اوپر تکمیل کے آخری مراحل میں بلڈنگ اور دیگر کارہائے نمائیاں ہیں، ہماری ترجیحات ہیں کہ وکلاء کے د رپیش مسائل اپنی بہترین صلاحیتیں بروے کار لاکر حل کئے جائیں،خواتین اور مرد وکلاء کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے گروپ کو مکمل پذیرائی دی انشااللہ کامیاب ہوکر انکی توقعات سے بڑھ کر کام کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، جنرل سیکرٹری کے امیدوار یاسر عرفان گجر کا کہنا تھا کہ بار کے سینئیر وکلاء عبدالمالک شیر پاو، موجودہ صدر سید رفاقت حسین شاہ، اعجاز احمد خان ،خواجہ محمد امتیاز ایڈووکیٹ ، زہین اختر صدیقی ایڈووکیٹ،جاوید اقبال منگرال ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء جس میں خواتین کی بھئی کثیر تعداد موجود ہے ہماری مکمل رہنمائی کر رہے ہیں۔
ہمارا نصب العین وکلاء کے وقار کو بلند کرنا اور انھیں درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے جس کے لئے پہلے بھی ہماری خدمات حاضر رہیں اور آئندہ بھی وکلاء کے وسیع تر مفاد میں ہماری سنجیدہ کاوشیں جاری رہیں گی،جونئیر وکلاء کے لئے نئے چیمبرز کا قیام ہمارری ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038