سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل کو ضلعی سنیئر نائب صدر بنائے جانے کا امکان
Posted on October 12, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل کو ضلعی سنیئر نائب صدر بنائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سنیئر رہنما تحریک انصاف و ممبر سی سی جدہ حاجی سیف اللہ طاہر مغل کو پاکستان تحریک انصاف قصور کا ضلعی سنیئر نائب صدر بنائے جانے کے امکانات روشن۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی طرف سے چند روز تک نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جب حاجی سیف اللہ طاہر مغل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ایک ذمہ دار شخص نے مجھے بتایا ہے کہ چند روز تک سنیئر نائب صدر قصور بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
عرصہ داراز سے پاکستان تحریک انصاف کیلئے پاکستان اور سعودی عرب میں کام کر رہا ہوں اگر پارٹی نے مجھے کوئی ذمہ داری چونپی تو اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com