کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 25/12/2016

 Dera Kotla

Dera Kotla

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) سینئر وزیر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق کی ڈیرہ کوٹلہ آمد۔ چوہدری محمد علی تنویر کو ضلعی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا سے خصوصی ملاقات اور مختلف سیاسی امورپر بحث۔ ان کے ہمراہ چوہدری جمیل سلطان، چوہدری آصف یوسف، چوہدری محسن دھندڑاور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Dera Kotla

Dera Kotla

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) ضلعی چیئرمین چوہدر ی محمد علی تنویر نے کرسمس کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کو کرسمس کی مبارکبا ددی اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ امن و امید کا دارومدار پیار محبت ،خوشی و سکون صلح و سلامتی ، صبر و تحمل ، شفقت و مہربانی، خیر و نیکی، سچائی وایمانداری، اور قناعت و پرہیزگاری عالمگیر صفات سے مشروط ہے تمام مذاہب کی بنیادی تعلیمات انہی عالمگیر صفات پر مبنی ہے جن پر عمل پیرا ہونے سے انسانی معاشرہ بلا تفریق رنگ و نسل اور امن و آشتی اور ہم آہنگی کیساتھ خطہ، زمین کو امن و امید کا گہوارہ بنا سکتا ہے دنیا میں امن و امید اور ترقی کی شاہراہیں کھولی جا سکتی ہیںفضائی آلودگی سے پیدا ہونیوالی ماحولیات کی راکٹ رفتار تبدیلی پر قابو پایا جا سکتا ہے بلیک ہول کے پھیلائو کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے قدرتی آفات سے نپٹنے کیلئے بہتر انتظامات کئے جا سکتے ہیںاور امن و امید کے ماحول میں آبادی،خوراک، پانی بجلی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے مسائل کو امن و امید کے ماحول میں حل کرنے کی طرف یکسوئی کیساتھ توجہ دی جا سکتی ہے۔
پریس ریلیز(کوٹلہ ارب علی خاں ) قائد اعظم اور نواز شریف دونوں عظیم لیڈر ہیں۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا ۔ قائد اعظم اورنوا ز شریف صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے عظیم لیڈ رہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو بنایا تھا جبکہ میاں محمد نواز شریف اس ملک کو عظیم اور ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ آج ملک بے شمار مسائل کا شکار ہیں جن میں سے اس ملک کو نکالنے کیلئے میاں محمد نواز شریف جیسی جرات مندانہ قیادت کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Dera Kotla

Dera Kotla

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں )چیئرمین محمد اکرم یونین کونسل بزرگوال اور وائس چیئرمین حاجی نعیم رولیہ کی ڈیرہ کوٹلہ آمد۔ چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کو ضلعی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ایم این اے چوہدری عابد رضا سے خصوصی ملاقات کی۔ علاقے کی بہتری اور مضبوطی کے لئے اکٹھے چلنے کا عزم لیے معززین علاقہ کی آمد خوش آئندہے۔ ان کے ہمراہ یونین کونسل بزرگوال کے معززین بھی تھے جن میں چوہدری ظفر رولیا، ڈاکٹر امتیاز کونسلر، یٰسین رولیہ، حاجی غلام غوث، حاجی مرزا احمد دین و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Dera Kotla

Dera Kotla

پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر مبارکبادیں دینے والوں کا رش۔ مبارکباد دینے والوں میں سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق، چیئرمین یونین کونسل بزرگوال محمد اکرم، وائس چیئرمین یونین کونسل حاجی نعیم رولیہ، چیئرمین ملک اکرم ڈھل ککہ، چیئرمین ڈاکٹر عباس، ملک پروفیسر طالب حسین،ملک محمد حسین ، ملک ہارون پہاڑے، لالہ اشرف گوچھ، چیئرمین افتخارحیدر ، چیئرمین اشفاق مہر ، ڈاکٹرشوکت باہروال، چیئرمین چوہدری سہراب خاں، چیئرمین ہارون بٹ کڑیانوالہ، چوہدری فیاض مہر ککرالی و دیگر شامل تھے۔