لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ القادری عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے، عمرہ ادائیگی اور حضور نبی کریم ۖ کے روضہ اقدس پر حاضری کے بعد وہ سعودی عرب میں مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
عمرہ روانگی کے موقع پر حاجی قیصر امین بٹ القادری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اللہ رب العزت اور حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہ میں حاضری کا شرف بلاشبہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل اور نبی کریم ۖ کی خاص نظر عنایت کا ثمر ہے، جس کا جس قدر شکر بجالایا جائے کم ہے۔
لہذا ہر صاحب اسطاعت کو اللہ رب العزت اور حضور نبی کریم ۖ کے در حاضری کا شرف حاصل کرنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے مال سے اللہ تعالیٰ راہ میں بھی خرچ کرنا چاہیے ،عمرہ ادائیگی کیلئے شہزاد خان عرف ککی خان پیرزادہ بھی ہمراہ تھے۔
میڈیا سیکرٹری حاجی قیصر امین بٹ القادری سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن 180راوی پارک راوی روڈ لاہور