اسلام آباد (پریس ریلیز) سینئر نائب صدر الخدمت فاونڈیشن سید احسان اللہ وقاص اور نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کا سیلاب سے متاثرہ خضدار کے نواحی علاقے کا دورہ، متاثرین میں 100 سے زائد خیمے اور ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کیں۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان جمیل احمد کرد اور دیگر افراد بھی موجودتھے۔سید احسان وقاص کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی خدمت جاری رکھیں گے۔
ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف ڈیزاسٹر کے حالات میں متاثرین کی مدد کرتی ہے بلکہ تعلیم، کفالت یتامی، صاف پانی، صحت عامہ، رفاہ عامہ، مواخات اور دیگر شعبہ جات میں خدمت خلق کا کام سر انجا دے رہی ہے۔