بزرگ سیاسی راہنما غیاث الدین جانباز کے انتقال پر پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل کے رہنمائوں شیخ محمد اکرم صدر اور دیگر نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

پیرمحل(این این اے )بزرگ سیاسی راہنما غیاث الدین جانباز کے انتقال پر پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل کے رہنمائوں شیخ محمد اکرم صدر ، مشرف غوث ،میاں عمر وقار احمد ،رانامحمد جمیل ،عبدالجبار ، غلام عباس ، سعید ارسلان ، نے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہا رکرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ پڑھی۔

لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا بھی مرحوم ایک زیرک بااصول سیاستدان تھے جنہوںنے ساری زندگی جمہوریت کی بحالی اور آمر یت کے خلاف لڑتے ہوئے گذار دی مرحوم کی وفات سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک معروف سیاستدان سے محروم ہوگیا۔