سنسنی خیز آؤٹ آف دِی فرنس، کا نیا ٹریلرمنظر عام پر آ گیا

Out Of The Furnace

Out Of The Furnace

نیویارک (جیوڈیسک) ٹرمینیٹر سیلویشن اور بیٹ مین Begins جیسے معروف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والے ہالی ووڈ کے معروف اداکار کرسچئن بیلے کی نئی سنسنی خیز فلم “آؤٹ آف دِی فرنس” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کار اسکاٹ کوپر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گِرد گھومتی ہے جو معاشی طور پر شدید ذہنی دباوٴ کا شکار ہیں۔ ان میں سے ایک بھائی پراسرار طور پر لاپتا ہو جاتا ہے، ایسے میں چھوٹا بھائی قانون نافذ کرنے والے ادارو ں سے مایوس ہو کر خوداس کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔

تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور اس فلم میں اداکار کرسچیئن بیلے کے علاوہ کیسی ایفلک، ووڈی ہیرلسن، زوئی سیلڈانا اور ویلیم ڈیفوئی نے اہم کردار ادا کئے ہیں جبکہ فلم رواں برس 6 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔