حساس علاقوں میں قائم امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنایا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سیکورٹی اداروں سے حساس امتحانی مراکز کے اطراف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دوران امتحان نقل کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ والدین اور اساتذہ باہمی تعاون کے ذریعے موثر اقدامات کرکے نقل کے رحجان کا خاتمہ اور تعلیمی معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عالیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ سپرئیر سائنس کالج شاہ فیصل کالونی میں قائم انٹر کے امتحانی مرکز کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے طالب علموں سے کہاکہ وہ نقل سے اجتناب کریں اور اپنی تعلیمی قابلیت میں نکھا رلاکر تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر کمرہ امتحان کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے امتحان میں مصروف طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نقل کے ذریعے ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے مگر تعلیمی صلاحیتیں نہیں حاصل کی جاسکتی لہذا اپنی علمی قابلیت کو پیدا کریں اور دوران امتحانات نقل سے اجنتاب کریں تاکہ قابلیت کو اجاگر کرکے اپنا لوہا منواسکیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عالیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ کاپی کلچر تعلیم میں بگاڑ کا باعث ہے تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے امتحان میں نقل کا سدباب کرنا ہوگا اس سلسلے میں اداروں کے ساتھ ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو بتا یا کہ دوران امتحان ضلع کورنگی کے امتحانی مراکز کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن انتظامات کئے جارہے ہیں امتحانی مراکز کے اطراف صفائی و ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جارہا ہے۔