کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبونے کہا ہے کہ ایئرپورٹ، ایئر بیس، ریلوے اسٹیشنوں، جیل خانہ جات، آئل ٹرمینلز، پاکستان اسٹیٹ آئل ہاؤس، دفاتر سمیت دیگر سرکاری املاک کی سیکیورٹی سخت کردی ہے۔
یہ بات انھوںنے اپنے دفتر میں پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے وفدسے ملاقات کے دوران کہی، وفد کی قیادت جنرل منیجر سیکیورٹی سروسز برائے پی ایس اوبریگیڈیئر ریٹائرڈ ذوالفقار علی کر رہے تھے،اس موقع پر وفد نیا ہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ شہر میں حساس تنصیبات سمیت تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کے علاوہ معروف سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور میڈیا گروپس کی عمارتوں‘ دفاتر و دیگر املاک کی حفاظت کے لیے بھی زونل ڈی آئی جیزوضلع ایس ایس پیز پروایکٹیو پولیسنگ کے تحت ہرممکن اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔
جبکہ کراچی کنٹی جنسی پلان کی ترتیب کیلیے بھی ڈی آئی جی ایسٹ ویسٹ اور سائوتھ سے عملی اقدامات پر مشتمل سفارشات و تجاویز طلب کرلی ہیں جس کے تحت رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دنوں میں تمام مساجد، شاپنگ سینٹرکی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔