کراچی : محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور سندھ ‘ پنجاب ‘ بلوچستان و کے پی کے سمیت چار خود مختار صوبوں پر مشتمل پاکستان مختلف زبانوں اور مختلف ثقافتوں کے حامل 18 کروڑ سے زائد پاکستانی عوام کاوطن ہے جو پاکستان بے انتہا محبت کرتے ہیں اور ہر طرح سے اس سے وفادار ہیں۔
جبکہ پاکستان کی بری ‘ بحری و فضائی افواج کی تحفظ وطن کیلئے مثالی خدمات و قربانیاں قابل قدر جبکہ حساس و سیکورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل توصیف ہیں جو پاکستان کے محفوظ مستقبل کی گواہی دیتے ہیں مگر کچھ عرصہ سے پاکستان میں جاری سیاسی رسہ کشی اور بیرونی سازشوں نے اس ملک میں بد امنی پھیلاکر مستقبل کو مخدوش ضرور بنادیا ہے مگر فوج اور سیکورٹی ادارے قوم کے تعاون و اعتماد سے اصلاح و بہتری کیلئے مصروف عمل ہیں اور کامیابی ان کے قدم چوم رہی ہے۔
اگر اس ملک سے استحصالی نظام کا خاتمہ کرکے ایم آر پی کے پی کردہ فارمولے کے تحت مقامی خود مختاری کے ذریعے عوام کو شراکت اختیار و اقتدار اور حق احتساب کی فراہمی کے ذریعے ڈویژنل کونسلوں کو بااختیار بنادیا جائے تو پاکستان کا مستقبل صرف محفوظ ہی نہیں بلکہ تابناک بھی بنایا جا سکتا ہے۔