اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابات کیلئے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔جا ری کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 11 ہزار53 حساس اور10 ہزا273 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔
اسلام آبادمیں 11 حساس اور 10 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں قرار دئے ہیں ، جبکہ پنجاب میں2 ہزار911 حساس اور2617 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیئے گئے ہیں ۔سندھ میں حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد3ہزار621 اور 4 ہزار 629 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 980 حساس اورایک ہزار56 انتہائی حساس ،بلوچستان میں ایک ہزار71 حساس اور ایک ہزار451 انتہائی حساس ،فاٹا میں 459 حساس اور 510انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیئے گئے ہیں۔