ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اوم پوری اور ان کی اہلیہ نندیتانے اپنی 26 سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بالی ووڈ میں علیحدگی کا سیزن اپنے عروج پر ہے۔ فرخان اور ادھونا کے بعد بالی ووڈ اداکار اوم پوری اور ان کی اہلیہ نند یتانے اپنی 26 سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اوم پوری اور نندیتا کے درمیان علیحدگی عدالت کے ذریعہ ہوئی ہے اور عدالت نے اوم پوری کو اپنے 18 سالہ بیٹے عشان سے ملنے کا پورا حق دیا ہے۔