لندن (جیوڈیسک) 21 ویں صدی بندوق کی نہیں جمہوریت کی صدی ہے، ہمیں بیٹھ کر بات کرنا ہو گی۔ وزیر اعلی بلوچستان کی ذرائع سے گفتگو۔ وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علیحدگی پسندوں سے مذاکرات اولین ترجیح ہیں۔ لندن میں ورلڈ کانگریس برائے اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کے بعد ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ دورہ برطانیہ کے دوران وہاں مقیم علیحدگی پسند بلوچ رہنمائوں سے ملاقات نہیں ہو گی۔ پہلے مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن میں بلوچ عسکریت پسندی بھی شامل ہے۔ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ یہ 21 ویں صدی ہے جو بندوق کی نہیں جمہوریت کی صدی ہے۔ہمیں بیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔