ایم ڈبلیو ایم 8 ستمبر کواسلام آباد پریڈ گراونڈ میں وطن عزیز کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں کا حل دے گی، علامہ ناصر عباس جعفری
Posted on September 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دفاع وطن کنونشن میں ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام کی شرکت متوقع ہے۔ انشاء اللہ یہ اجتماع شام میں امریکہ اور اس کے ہمنوا عرب ممالک کی جارحیت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
ملت اسلامیہ کے اس عظیم اجتماع کے دوران عوام کو وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور بحرانوں سے نکالنے کا راہ حل دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع وطن کنونشن کے حوالے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی پچیسوں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے8 ستمبر کو سرزمین اسلام آباد پر منعقد ہونے والے دفاع وطن کنونشن کے اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے ایک لاکھ سے زائد فرزاندان اسلام کی شرکت ہوگی جو ملکی دفاع کے حقیقی پاسبان ہوںگے۔