واشنگٹن (جیوڈیسک) کانگریس نے 9/11 کمیشن رپورٹ کے نام نہاد ’’28 صفحات‘‘ جاری کر دیے ہیں، جنھیں ایک عشرے سے زائد میعاد قبل ’کلاسی فائی‘ کیا گیا تھا۔
اِن صفحات کے اجرا کے فوری بعد جمعے کو اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا کہ رپورٹ ’’اس بات کی تصدیق کرے گی جو بات ہم کچھ وقت سے کہتے آرہے ہیں‘‘، وہ یہ کہ مرتب کردہ مواد چھان بین کے قابل ہے۔
اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ 9/11 کمیشن نے اطلاعات کے بارے میں غور و غوض کیا تھا اور اُسے ’’اِس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ادارے کے طور پر سعودی حکومت‘‘ یا اعلیٰ سعودی حکام نے 11 ستمبر، 2001ء کے حملوں کی مالی اعانت یا منصوبہ بندی کی تھی۔
چند قانون ساز اور ناقدین یہ خیال کرتے ہیں کہ 9/11 حملوں میں سعودی حکومت نے کردار ادا کیا تھا اور حذف کردہ 28 صفحات کے مندرجات کو 13 برس تک صیغہٴ راز میں رکھا گیا۔