ستمبر کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح 7.4 فیصد رہی

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے باعث ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں افراط زر کی شرح سات اعشاریہ چار فیصد رہی جو اگست کے دوران آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد کی سطح پر موجود تھی۔

ایک ماہ کے دوران چکن کی قیمتوں میں چوبیس، ٹماٹر میں تیئس، پیاز میں سولہ اور پھلوں میں پندرہ فیصد کمی ہوئی۔ اس دوران انڈوں میں تیرہ، سبزیوں میں پانچ جبکہ، پٹرول میں تین فیصد اضافہ ہوا۔