ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں : الیکشن کمیشن

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قانون سازی نہ ہونے کے باعث ستمبر میں کسی بھی صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے۔

کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری کے لئے نوے روز درکار ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی صوبے نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی نہیں کی۔ کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پندرہ ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاہم وہاں بھی الیکشن کرانے کے لیے دو ماہ درکار ہوں گے۔