مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ستمبر 1965 کے 55 شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فوج کے دستے صبح 8بجے سلامی پیش کریں گے، ساڈھے 8 بجے مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ ہو گا، شکیل احمد کی طرف سے پاکستانی کرنسی کی نمائش لگائی جائے گی، مصطفی آباد کا نام روشن کرنے والے افراد کو سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ کے علاوہ سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق کھیم کرن کے محاذ پر دفاع وطن کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے مصطفی آباد للیانی میں دفن 55شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فوج کے دستے صبح 8بجے سلامی دیں گے،ساڈھے 8بجے مختلف سکولوں کے بچے کے درمیان تقریری مقابلہ جات ہوں گے، پاکستان کی سب سے بڑی کرنسی نوٹوں اور سکوں کی کولیکشن جمع کرنے والے مصطفی آباد کے رہائشی شکیل احمد کی طرف سے 1947سے لیکر آج تک تمام پاکستان کرنسی نوٹوں اور سکوں کی نمائش لگائی جائے گی، تقریب میں مصطفی آباد کا نام روشن کرنے والے مصطفی آباد کے روشن ستاروں کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گے۔
شام چاربجے شفیق چشتی اور اکمل ڈوگر کے درمیان کبڈی میچ ہو گا جس میں نعیم سندھو، اجمل ڈوگر،ممتاز وٹو، اختر خان پٹھان، الیاس ڈوگرودیگر کھلاڑی حصہ لیں گے، تقریب میں ڈی سی او قصور عمارہ خان، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی،ایڈ منسٹریٹر محمد شاہد، ٹی ایم اے رائے طاہر منشا،سپورٹس آفیسر قصوررئوف علی باجوہ، حاجی ارشد ناز، رہنما تحریک انصاف حسن علی خاں، چوہدری الیاس خاں، میاں عبدالخالق،ای ڈی او ایجوکیشن میاں ذوالفقار ، ڈائریکٹر میوزم قصور محمد اقبال منج،چیئرمین ذکوة عشر قصور چوہدری محمد صادق، کنٹرولر پرائس مجسٹریٹ چوہدری مظفر حسین، انچارج سوئی گیس چوہدری فرحان، صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ)محمد عمران سلفی، ڈاریکٹر پنجابی کھوج گڑھ اقبال قیصر، معروف کالم نگار اکرم شیخ،سابقہ ناظمین ،میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلرز حضرات، صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال و دیگر رہنمائوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔