ستمبر میں پٹرول سوا چھ اور ڈیزل ساڑھے پانچ روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 30 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اگست کو وزارت خزانہ کو ارسال کریگی۔