کابل (جیوڈیسک) اتوار کو کابل میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نئے منتخب صدر کو اقتدار کی منتقلی کے لیے تیار ہے یاد رہے کہ اس سے پہلے نئے صدرنے دو اگست کو حلف اٹھانا تھا۔
عبداللہ عبداللہ کی جانب سے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دھاندلی کے الزامات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ رک گیا تھا انتخابی کمیشن کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دس دنوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
انتخابی کمیشن کے ترجمان نور محمد نور نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ ہفتے تک 67 فیصد ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو چکی ہے اور پیر سے جعلی ووٹوں کو مسترد کرنے کا عمل شروع ہو گا۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ دونوں امیدواروں کو اختلافات کی وجہ سے دوبارہ گنتی کا عمل سست پڑ سکتا ہے۔